Live Updates

تحفظ ناموس رسالت ﷺپر ہماراسب کچھ قربان ہے، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان

غازی عبدالقیوم کی یادوں کوتازہ کرناہرعاشق رسول ﷺکی ذمہ داری ہے،محمدسلیم عطاری

بدھ 11 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے محافظ ناموس رسالت غازی عبدالقیوم شہید کے یوم شہادت کے موقع پر میوہ شاہ قبرستان میں ان کے مزارپر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر محمدکامران قادری ،محمدسہیل تلوانی،حسام قریشی اورحسنین سلیم ودیگرموجودتھے ۔

محمدسلیم عطاری نے غازی عبدالقیوم شہیدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ اصل میں غازی عبدالقیوم جیسے لوگ ہمارے ہیرو ہیں ان کی یادوں کوتازہ کرنااوران کی جرأت کے بارے میں تذکرہ کرنا ہرعاشق رسول ﷺکی ذمہ داری ہے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت اورعقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیادہے،خلیفہ اول سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منکرین ختم نبوت کے خلاف بھرپورجہادکیا۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس رسالت ﷺپر ہماراسب کچھ قربان ہے۔محمدسلیم عطاری نے قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ حضوراکرم ﷺکی ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ 7ستمبر 1974ء پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طورپرقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیاتھا۔ تحفظ ناموس رسالت،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری دینی وآئینی ذمہ داری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات