مغوی علی اصغر منگریو615روز بیت جانے کے بعد بھی گھر نہیں پہنچ سکا ، ورثاء کی سکھر پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال

بدھ 11 جون 2025 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)مغوی علی اصغر منگریو615روز بیت جانے کے بعد بھی گھر نہیں پہنچ سکا ، ورثاء کی سکھر پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ،بالا حکام سے نوٹس لیکر مغوی کو بازیاب کرانے سمیت ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی اپیل تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوئینپولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں مقدم حسیب منگریو،محمد اعظم منگریو ، محمد علی ،علی احمد و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے 615ویں روز بھی اپنے مغوی بیٹے علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال جاری رکھتے ہوئے نعریبازی کی اس موقع پر مغوی بچے علی اصغر منگریو کے ورثاء زاہد منگریو ،اعظم منگریو و دیگر نے بتایا کہ آٹھ سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کوتھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا اغواء میں جوابدار سعید منگریو،خالد منگریو ،مسعود منگریو ،جنید منگریو و دیگر شامل ہیںنسندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ اورنپولیس تفتیش کے بعد کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے دو جے ٹی آئی تشکیل دی گئی لیکن ان رپورٹ کو بھی دو سال بیت گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ورثاء کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سی مغوی کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کیا جارہا ہے لیکن ابتک مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد علامتی بھوک ہٹرتال کا سلسلہ شروع کیا ہے ملوث افراد کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب سکھر کی سول سوسائٹی نمائندگان کی جانب سے کیمپ پر پہنچ کر ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے ۔