سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی کھلی کچہری، سائلین کی داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

بدھ 11 جون 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی کھلی کچہری، سائلین کی داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ سرگودھا روڈ میں کھلی کچہری میں کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد،ڈی ایس پی سرکل سرگودھا روڈ وقار عظیم ایس ایچ او سرگودھا روڈ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کھلی کچری میں سائلین کی درخواستوں اور شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تمام درخواستوں میں انصاف کی فراہمی کا عملل یقینی بنایا جائیگا۔ سی پی او نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ میرٹ پر انکی شکایات کو حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانا اور فاصلے کم کرنا ہے۔شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان نے بتایا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کوانصاف کی فرا ہمی کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔