گلگت بلتستان میں اساتذہ کے احتجاج سے نظام تعلیم متاثر ہورہا ہے ، صوبائی حکومت فوری طور پر مذاکرات کرے ،حافظ حفیظ الرحمٰن

جمعرات 12 جون 2025 01:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نےکہا ہے کہ گلگت بلتستان تعلیم سے محبت کرنے والی قوم ہے ہم اساتذہ کا دل سے احترام کرتے ہیں، صوبائی حکومت احتجاجی اساتذہ کے ساتھ فوری طور پر اعلیٰ سطح پر مذاکرات کرے ،بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کے احتجاج سے نظام تعلیم متاثر ہورہا ہے جوطلباء کے مستقبل کے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچرز کو یکساں الاؤنس دیا جائے،گلگت بلتستان حکومت فروغ تعلیم کے حوالہ سے فوری طور پر اپنی پالیسی وضح کرے، احتجاج کرنے والے معزز اساتذہ کی سنی جائے اور ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔