ض*گرمی کی شدید ترین لہرکے باوجود لیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری

لله*ریذیڈنٹ انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن لائنز گرڈ سٹیشنز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں،لیسکو چیف

جمعرات 12 جون 2025 03:30

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ہیٹ ویو کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کرلیے تھے جس کے ثمرات صارفین کو ملنا شروع ہوگئے ہیں، ریجن بھر میں جاری شدید ترین گرمی کے باوجود بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، اس وقت لیسکو کے 21سو سے زائد فیڈرز میں سے صرف 30 فیڈرز بند ہیں،5فیڈرز تکنیکی خرابی کے باعث جبکہ25مرمتی کام کے باعث بند ہیں جنہیں کچھ ہی دیر میں بحال کردیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو لسیکو انجینئر محمد رمضان بٹ کاکہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے صارفین کی مشکلات میں دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ بجلی کی سپلائی کسی صورت معطل نہ ہو اور اگر کسی علاقے میں کوئی تکنیکی فالٹ آتا ہے تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام وسائل کو تیار رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں بجلی بند ہوئی اور وہاں کسی افسر یا سٹاف کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ریذیڈنٹ انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن لائنز گرڈ سٹیشنز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، ایکسیئن اور ایس ڈی اوز دفاتر میں ٹرالیزاور دیگر گاڑیوں کو آپریشنل حالت میں رکھیں جبکہ ایس ایزدفاتر میں تمام تر ضروری سامان بشمول پرسنل پرٹیکشن ایکوپمنٹ کی دستیابی ممکن بنائیں تاکہ ناگہانی صورتحال میں سٹور ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ نہ کرنا پڑے۔ اسی طرح تمام ٹیکنیکل اور لائن سٹاف ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم ٹائم میں اپنے متعلقہ افسران کو رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :