سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جمعرات 12 جون 2025 11:25

سپیکر قومی اسمبلی  کا سینئر صحافی  رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوائنٹ ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس، نائب صدر آر آئی یو جے (دستور) رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنےتعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں رازق محمود بھٹی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔