Live Updates

فٹبال کی ترقی کیلئے فیڈریشن سب کے ساتھ مل کر کام کرے گی، حافظ ذکاء اللہ

فیڈریشن تمام سٹیک ہولڈرز، کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی ماہرین سمیت فٹبال برادری کو ساتھ لے کر چلے گی‘نائب صدور

جمعرات 12 جون 2025 12:35

فٹبال کی ترقی کیلئے فیڈریشن سب کے ساتھ مل کر کام کرے گی، حافظ ذکاء اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدور حافظ ذکاء اللہ، نوید اسلم لودھی اور ڈاکٹر محمد علی نے نو منتخب صدر محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے یکجان ہوکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔حافظ ذکاء اللہ نے کہا کہ کھیل کو آگے بڑھانے کیلئے فیڈریشن تمام سٹیک ہولڈرز، کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی ماہرین سمیت فٹبال برادری کو ساتھ لے کر چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر پی ایف ایف کی قیادت میں پاکستان فٹبال کے منظر نامے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رہے گی، فیڈریشن میں قومی سطح کی ہم ا?ہنگی ہمارے روڈ میپ کا بنیادی اصول ہے۔ ہماری توجہ کھیل کے ڈھانچے کی تعمیر نو پر مرکوز رہے گی۔ حافظ ذکائ اللہ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں کھیل کی ترقی کی کھوئی ہوئی رفتار کو بحال کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

مساوی صوبائی نمائندگی اور نچلی سطح پر زیادہ متحرک ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال 2015 سے مسائل سے دوچار رہا ہے، تمام صوبوں کیلئے مواقع کو یقینی بنا کر اسے بحال کرنے کا وقت ا?گیا ہے، بلوچستان سے 3 ایگزیکٹو کمیٹی اور 3 کانگریس اراکین حقیقی نمائندگی کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی کے پاکستان فٹبال کنیکٹ اقدام کو کریڈٹ دینا چاہیے جس کی بدولت فٹبال کے حقیقی سٹیل ہولڈرز کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع ملا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات