امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات اتوار کو اومان میں ہوں گے

جمعرات 12 جون 2025 15:25

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) اومان نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات اومان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کا چھٹا دور اس اتوار کو مسقط میں ہوگا۔