یونیورسٹی آف کمالیہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 15:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ نے کہا ہے کہ یہ خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ یونیورسٹی آف کمالیہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔یہ پیش رفت خطہ کمالیہ کی تاریخ میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے ، جو اس علاقے کے طلبا و طالبات کے لیے اعلی تعلیم کے دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

ہم یونیورسٹی میں فوری طور پر داخلہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں، اور خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ آن لائن داخلہ پورٹل 18 جون 2025 سے فعال کر دیا جائے گا، جس کے ذریعے طلبہ داخلے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔میں دل کی گہرائیوں سے اپنی ٹیم، فیکلٹی، انتظامیہ، اور تمام ان احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس خواب کو حقیقت بنانے میں بھرپور ساتھ دیا۔ ہم ان شا اللہ یونیورسٹی آف کمالیہ کو ایک علمی، تحقیقی اور فکری مرکز کے طور پر فروغ دیں گے ، جو قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔اللہ تعالی ہمیں اس مشن میں کامیاب فرمائے ۔ آمین۔