تھانہ کوہسار پولیس کی کارروائی، تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کی شناخت کامران مسیح کے نام سے ہوئی ہے ،گرفتار ملزم کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔