Live Updates

یونین کونسل چنال بنگ گورنمنٹ اسکول جلو پھگواڑ 30 سال سے منظوری کا منتظر

اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر بھی سو سے زائد بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے نہ بچا سکے

جمعرات 12 جون 2025 16:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) یونین کونسل چنال بنگ گورنمنٹ اسکول جلو پھگواڑ 30 سال سے منظوری کا منتظر۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر بھی سو سے زائد بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے نہ بچا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول جلو پھگواڑ یونین کونسل چنال بنگ جس میں تقریبا سو سے زائد بچے تعلیم کی پیاس بجھا رہے تھے گزشتہ 20 سال سے کھلے آسمان تلے موسم کی سختیاں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

بارش آندھی طوفان ہو یا شدید گرمی جلو پھگواڑ سکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے سو سے زائد نو نہالان وطن موسمی سختیاں برداشت کرنے پر مجبور رہتے ہیں۔ عوام علاقہ چنال بنگ اور قرب و جوار نے اعلی عدلیہ سمیت وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ یو سی چنال بنگ کے نواحی علاقہ جلو پھگواڑ کے سکول کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ سو سے زائد طلباء کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔

(جاری ہے)

عوامی علاقہ کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی جلو پھگوارمڑ سکول کی تعمیر منظوری کی ایک فائل محکمہ بحالیات اور ایک فائل اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے پاس موجود ہے مگر ہر دو ادارے اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ جلو پھگواڑ سکول کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور اس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات