Live Updates

ڈی ایس ریلوے سکھر کی کھلی کچہری ، ملازمین کے مسائل اور شکایات سنیں

جمعرات 12 جون 2025 16:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈی ایس ریلوے سکھر کی کھلی کچہری میں ملازمین کی شکایات سننے کے بعد احکامات جاری کئے گئے ۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو ڈویژنل سپریڈینٹ پاکستان ریلوے سکھر شاہد عباس ملک نے سکھر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین اور ریلوے سے منسلک افراد کی شکایات سنیں اور بعض شکایات پر موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے اور بعض دیگر شکایات کے حل کے لیے فوری فالو اپ کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

کھلی کچہری کے موقع پر ڈی ایس ریلوے سکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر ہر ماہ کیا جاتا ہے جس میں تمام شکایات کا ازالہ میرٹ، ریلوے پالیسی اور ترجیحی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات