Live Updates

چائلڈ لیبر کا اثر تباہ کن ہے، ہر بچہ سیکھنے، کھیل اور خوشی سے بھرا بچپن کا مستحق ہے، ہمایوں خان

جمعرات 12 جون 2025 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کا اثر تباہ کن ہے، ہر بچہ سیکھنے، کھیل اور خوشی سے بھرا بچپن کا مستحق ہے۔ اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہاکہ دنیا بھر میں لاکھوں بچے چائلڈ لیبر میں پھنسے ہوئے ہیں، یہ بچے کام کرنے پر مجبور ہیں جو ان کی صحت، حفاظت اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر بچہ سیکھنے، کھیل اور خوشی سے بھرا بچپن کا مستحق ہے، چائلڈ لیبر کا اثر تباہ کن ہے، چائلڈ لیبر غربت کو دائمی بناتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن بچوں کو کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ان کو اپنی صلاحیتوں اور مستقبل کے صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع نہیں دیا جاتا،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بچوں کی فلاح کے لئے اقدام اٹھائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی کے تحت لاکھوں بچوں کی تعلیم کو آسان بنایا گیا ہے، ہم مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جو بچوں کے حقوق کی قدر کرے اور ان کا تحفظ کرے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم، ہنر مندی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کی حمایت کرکے، ہم بچوں کا ایک روشن مستقبل بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات