Live Updates

اسرائیل نے غزہ تک امداد کی رسائی روک کر منظم جرائم کا ارتکاب کیا، گریٹا تھنبرگ

ہمیں اس مشن کے خطرات کا بخوبی اندازہ تھا، ہمارا مقصد غزہ پہنچنا اور وہاں امداد پہنچانا تھا،گفتگو

جمعرات 12 جون 2025 16:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ماحولیات کے تحفظ کے لئے سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ تک امداد کی رسائی روک کر منظم جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں اسرائیل سے بے دخل کئے جانے کے بعد پیرس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کہ اسرائیلی حکام نے انہیں اغوا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 12 پر امن رضاکار تھے، بین الاقوامی پانیوں میں ایک غیر فوجی کشتی پر غزہ کے لئے انسانی امداد لے جا رہے تھے۔انہوں نے ان جنگی جرائم کی نشاندہی کی جو اسرائیل نے بھوک سے مر جانے والے لوگوں تک امداد کو پہنچنے سے روک کر فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مشن کے خطرات کا بخوبی اندازہ تھا، ہمارا مقصد غزہ پہنچنا اور وہاں امداد پہنچانا تھا۔

(جاری ہے)

گریٹا تھنبرگ نے فلسطین کے حامی گروپ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی اس کوشش کا دفاع کرتے ہوئے کہ ایک بڑی کشتی، جو زیادہ مقدار میں امدادی سامان لے جا سکتی تھی، گزشتہ ماہ بحیرہ روم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ناکارہ ہو گئی تھی ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ میرے خیال میں دنیا کو مزید نوجوان اور غصے والی خواتین کی ضرورت ہے، خاص طور پر موجودہ حالات میں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے گریٹا تھنبرگ کو غصے والی اور عجیب نوجوان عورت قرار دیا تھا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات