خاران، اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور شمولیت کو اولین ترجیح دی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 جون 2025 16:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے اقلیتی برادری کے افراد میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں، جنہیں آئینی، سماجی اور معاشرتی طور پر برابر کا درجہ حاصل ہے۔ اس موقع پر سماجی رہنما جہانزیب شیخ، چوہدری سنیل کمار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیک کی تقسیم بلوچستان کے وزیر خزانہ و ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جنہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور شمولیت کو اولین ترجیح دی ہے۔

یہ اقدام خاران میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور برابری کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جس سے اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے اور خود کو محفوظ محسوس کرنے میں مدد ملے گی۔\378

متعلقہ عنوان :