Live Updates

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ‘بریگیڈیئر بابر علائو الدین

جمعرات 12 جون 2025 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن،سرویلنس ومانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ستارہ امتیاز ملٹری) (ر) نے بطور مہمان خصوصی اسلامیہ کالج سول لائنز کادورہ کیا۔انہوں نے فارانین کانفرنس آن میری ٹائم افیئر سے خطاب کیا۔بابر علائوالدین نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے صرف تعلیم یافتہ طبقہ ہی ملک کو موجودہ سماجی ،اقتصادی اور درپیش چیلنجز سے نکال سکتا ہے۔

سیمینار میں ٹیچرز، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنی رائے دی۔ Environment issue, Indus waterتفصیلی طورپر زیربحث آئے۔ ان کے ممکن خطرات اور ممکنہ حل کو زیربحث لایاگیا اور کہاگیاکہ اس طرح کے سیمینارز کا خطاب اور ان کا انعقاد نہ صرف معاشرے میں تعلیم کی آگاہی کا سبب بنتا ہے بلکہ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد پاکستان میں ایسے وسائل جوکہ اب تک استعمال میں نہیں لائے جاسکے اس کی طرف نشاندہی کرتا ہے اور ان کی افادیت بھی زیربحث لاتاہے۔

(جاری ہے)

اس سیمینار سے ڈاکٹرز، پروفیسرز، پاک فوج سے تعلق رکھنے والے سابق افسران، ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر میجرنوید اور پی ایس او عبدالجبار بھٹی بھی بریگیڈیئربابرعلائوالدین کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس ومانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ر) نے بچوں کی جبری مشقت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ’’بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کا فرض ہے۔ چائلڈ لیبر نہ صرف بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک باشعور قوم کی تعمیرمیں رکاوٹ بھی ہے۔ ہر بچے کو تعلیم، تحفظ، کھیل اور صحت مند زندگی کا حق حاصل ہے اور ہمیں مل کر اُن کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔‘‘
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات