پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر بگ بیش کے ڈرافٹ میں شامل

بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں

جمعرات 12 جون 2025 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سیزن میں اسامہ میر نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی انہیں میلبرن اسٹارز ری ٹین کرسکتی ہے۔بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔پاکستان کے شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔