Live Updates

خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ میں صحت,تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کو اولین ترجیح دی گئی ہے،پختون یارخان

جمعرات 12 جون 2025 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ میں صحت,تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کو اولین ترجیح دی گئی ہے صوبے بھر میں جلد صحت اور تعلیم کی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی از سرِ نو تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آل پاکستان ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے مرحوم خان عطاء جان میموریل ٹارگٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک محمد اللہ داوڑ، چیئرمین سکندر حیات خان اور ٹی ایم او یوسف خان بھی موجود تھے نظام الحق اور ماسٹر ریاض خان نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی وزیر موصوف نے ماسٹر ریاض خان کو بھی ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈ سے نوازااُنہوں نے کہا کہ بنوں کے علاقہ میراخیل میں جدید ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس اسپورٹس ایرینا جبکہ بنوں شہر کیلئے جمنازیم,ککی روڈ اور دیگر منصوبے شامل کئے گئے ہیں جو کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا باقاعدہ حصہ ہیں اُنہوں نے وفاقی بجٹ کو فارم 47 قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے دیگر صوبوں کی نسبت خیبر پختونخوا کیلئے بجٹ میں انتہائی کم رقم رکھی گئی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ضلع بنوں جیسے خطوں میں ایسے منصوبے نئی نسل کی ترقی کی بنیاد بنیں گے اُنہوں نے کہاکہ کچکوٹ کینال کی بحالی ایک تاریخی قدم ہے جو نہ صرف زرخیز زمینوں کو دوبارہ سیراب کرے گا بلکہ ہمارے کسانوں کی زندگی میں خوشحالی کا نیا باب کھولے گا اسی طرح ٹیوب ویل سسٹم کی بحالی بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا اور آبپاشی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات