Live Updates

ؒسابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سٹور ڈپو بلوچستان کی بلاجواز معطلی سمجھ سے بالاتر ہے ، پاکستان نرسنگ فیڈریشن بلوچستان

جمعرات 12 جون 2025 20:25

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان نرسنگ فیڈریشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ گورنمنٹ سروس کا لازم جز و حصہ ہے لیکن ڈاکٹر اسماعیل میروانی سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سٹور ڈپو بلوچستان کی بلاجواز معطلی سمجھ سے بالاتر ہے اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹرعبدالہادی کاکڑ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوہٹہ کی کردار کشی نہایت افسوسناک اقدام ہے جس سے صوبے کی نیک نامی بے حد متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسماعیل میروانی اور ان کی ٹیم نے نہایت محنت و لگن سے میڈیکل سٹور ڈپو کو انفراسٹرکچر سے پالیسی لیول تک تبدیل کیا بالخصوص ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو ڈیجیٹلائز اور تمام ہسپتالوں میں اس کا نفاذ، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ضروری ادویات کی فہرست کی تیاری اور اس پر مکمل عمل درآمد، ادویات کی خریداری اور سپلائی چین کے انتظام کے لیے احتسابی فریم ورک سمیت بہت سے دوسرے اقدامات شامل ہیں واضح رہے موصوف کی تیکنیکی صلاحیتوں سے مختلف اوقات میں بین الاقوامی مخیر اداروں نے صوبے کے ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کے پروجیکٹ، میڈیکل و سرجیکل آلات اور ایمبولینس فراہم کی ہیں اور عالمی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں چاہیے تو تھا کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی لیکن اس طرح کی معطلی کر کہ افسران کی حوصلہ شکنی حیران کن اور افسوسناک عمل ہے پاکستان نرسنگ فیڈریشن وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان، سیکرٹری صحت سے ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی معطلی کے احکامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات