Live Updates

اے پی ایم ایس او کے زیرِ اہتمام سینتالیس ویں یومِ تاسیس کے موقع پر سندھ کے مختلف اضلاع میں پرچم کشائی کیک کٹنگ اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد

شرکا کی جانب سے تحریک کو عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ملکی سیاست میں انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا حصہ لینے کے عزم کا اعادہ

جمعرات 12 جون 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام سینتالیس ویں یومِ تاسیس کے موقع پر سندھ کے مختلف اضلاع بشمول حیدرآباد میرپور خاص نواب شاہ ٹنڈوالہ یار سکھر ٹھٹھہ گھوٹکی لاڑکانہ خیرپور اور جامشورو میں پرچم کشائی کیک کٹنگ اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، تقاریب میں اے پی ایم ایس او کے مرکزی ذمہ داران، سیکٹرز و یونٹس کے ساتھیوں سمیت حق پرست اراکینِ اسمبلی علاقائی و زونز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا کی جانب سے تحریک عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ملکی سیاست میں انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات