Live Updates

سالانہ عثمان غنی کانفرنس ہفتہ کو پی آئی ڈی سی میں ہو گی

جمعرات 12 جون 2025 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی و بزمِ رضا کے زیر اہتمام خلیفہ سوم ،داماد رسول ،ذوالنورین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے سالانہ یوم شہادت کے موقع پر ’’عثمان غنی کانفرنس‘‘ ہفتہ 14جون رات نو بجے ،گلیکسی پیلس بینکوئٹ (مہک گارڈن)نزد پی آئی ڈی سی دائود پوتا روڈ میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

جس میں امیر جما عت اھلسنّت کراچی حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے نیز علماء کرام اور مختلف شعبہ جات کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات