Live Updates

/پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹرز کی توا تر کے ساتھ معطلی اور کردار کشی کی مذمت کرتی ہے، فرید سمالانی

جمعرات 12 جون 2025 21:55

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صوبائی صدر ڈاکٹر فرید احمد سمالانی نے کہا ہے کہ تواتر کیساتھ اور بلاجواز ڈاکٹروں کی معطلی اور کردار کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند عرصے سے محکمہ صحت چند ناعاقبت پسند شخصیات کی ذاتی خواہش اور اں کی ذاتی عناد پر ڈاکٹروں کی تذلیل کررہی ہے۔

بیان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ٹرانسفر پوسٹنگ گورنمنٹ سروس کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔ لیکن ڈاکٹروں کی بے بنیاد معطلی کے احکامات اور سوشل میڈیا و دیگر میڈیا پلیٹ فارم پر ڈاکٹروں کی تذلیل ، ذاتی کردار کشی کی پی ایم اے کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر اس ناروا عمل کے خلاف سخت ردعمل دے گی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سٹور ڈپو بلوچستان کی بلاجواز معطلی اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ اور ڈاکٹر اسما عیل میروانی کی کردار کشی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ صوبے کی نیک نامی اور عوامی خدمت کرنے والے سینئر، قابل، مخلص، ایماندار ڈاکٹرز کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر معطل کرنا ناقابل قبول ہے۔

ڈاکٹر اسماعیل میروانی اور اس کی ٹیم نے میڈیکل سٹور ڈپو کو انفراسٹرکچر سے پالیسی لیول تک تبدیل کیا۔ بالخصوص ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو ڈیجیٹلائز اور تمام ہسپتالوں میں اس کا نفاذ، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ضروری ادویات کی فہرست کی تیاری اور اس پر مکمل عمل درآمد، ادویات کی خریداری اور سپلائی چین کے انتظام کے لیے احتسابی فریم ورک ، کولڈ رومز کی انسٹالیشن سمیت بہت سے دوسرے اقدامات شامل ھیں۔

واضح رھے موصوف کی تیکنکی صلاحیتوں سے مختلف اوقات میں بین الاقوامی مخیر اداروں نے صوبے کے ھسپتالوں کو کروڑوں روپے کی پروجیکٹ، میڈکل و سرجیکل آلات اور ایمبولینس فراہم کی ہیں۔ اور عالمی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں حوصلہ افزائی کی بجاے حوصلہ شکنی حیران کن اور افسوسناک عمل ہے۔ گزشتہ چار مالی سالوں میں محکمہ صحت سول سیکرٹریٹ میں واقع مرکزی سطح پر ادویات کی خود خریداری کررہی تھی۔

جو مکمل طور پر فیل ہوگیا تھا۔ اور ادویات و آلات کے اربوں روپے لیپس ہوگئے۔ ان کے ذمہ داروں کو بھی فی الفور معطل کیاجائے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان، سیکرٹری صحت سے ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی معطلی کے احکامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات