Live Updates

ٹ*بھارتی طیارہ حادثہ،صدر مرکزی مسلم لیگ کا گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے،خالد مسعود سندھو

جمعرات 12 جون 2025 21:55

Uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بھارتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

خالد مسعود سندھو نے ایئرانڈیا کی پرواز کے حادثے پر ردعمل میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم بھارتی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،ہر انسانی جان قیمتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب، قوم یا ملک سے تعلق رکھتی ہو۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات