صوبائی مشیر صحت احتشام علی کا ہندوستان میں طیارہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار

جمعرات 12 جون 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) مشیر صحت احتشام علی نے ہندوستان میں پیش آنے والے حالیہ طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 242 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مشیر صحت نے اس افسوسناک واقعہ کو دلخراش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، مصیبت اور غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔احتشام علی نے مزید کہا کہ سوگوار خاندانوں کے لیے یہ وقت کسی اذیت سے کم نہیں ،انہوں نے سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔ مشیر صحت نے واضح کیا کہ یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے جس پر پوری عوام غمزدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :