Live Updates

پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ موصول

جمعرات 12 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید کو دنیا بھر میں ایک منفرد اعزاز حاصل ہوگیا، جنہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

طلحہ وحید نے 8 نومبر 2024 کو لاہور میں ایک منٹ کے دوران 59 کامیاب ٹینس سرورز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو اس سے پہلے 2019 سے 42 سرورز کے ساتھ قائم تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے کارنامے کو 10 مارچ 2025 کو باضابطہ تسلیم کیا۔طلحہ وحید متعدد قومی و بین الاقوامی سینیئر ٹینس ٹائٹلز کے حامل ہیں اور 35+, 40+, 45+ ڈبلز کیٹیگریز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات