Live Updates

امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات

جمعرات 12 جون 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعرات کے روز نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت (2025ـ-2026) کے تناظر میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ مقاصد اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات