Live Updates

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے لئے 2100 ٹن امدادی سامان روانہ

جمعہ 13 جون 2025 08:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) متحدہ عرب امارات نے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کی امداد کے لیے جاری "الفارس الشهم 3" مہم کے تحت غزہ کے لیے 2100 ٹن انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی سامان روانہ کیا ہے، جو حالیہ دنوں میں پہنچنے والا ایک بڑا امدادی قافلہ ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امدادی جہاز اشدود بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا ہے، جہاں سے اس کا سامان 123 ٹرکوں کے ذریعے غزہ منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امدادی سامان میں آٹا، بچوں اور خواتین کے لیے ضروری اشیاء، خوراک کے پیکٹ اور دیگر فوری انسانی ضروریات کی اشیاء شامل ہیں، جن کا مقصد غزہ کے شہریوں کی زندگی میں درپیش سنگین مشکلات کو کم کرنا ہے۔یہ امداد ایسے وقت میں پہنچائی جا رہی ہے جب جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں واقع "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" کے مرکز پر خوراک لینے کے لیے ہزاروں فلسطینی جمع ہوئے۔ مناظر میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ شہری کس قدر بے سروسامانی میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں، گویا انسانی ریلا کسی امید کے سہارے امڈ آیا ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات