کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور پولیس کی مفت خوری کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت اشیائے خوردو نوش لے جانے پر پابندی عائد کردی

جمعہ 13 جون 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور پولیس کی مفت خوری کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت اشیائے خوردو نوش لے جانے پر پابندی عائد کردی ۔ کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق پشاور پولیس اہلکاروں کے ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت اشیائے خوردو نوش لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہدایت نامے کے مطابق پولیس اہلکارمختلف دکانوں، ہوٹلوں سے مفت کھانا پینے کی اشیا لیتے ہیں جو کہ غیر اخلاقی عمل ہے، مفت اشیائے خوردونوش لے جانے سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہورہی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز و محرران پولیس نفری کو اس پر بریفنگ دیں،مستقبل میں کسی اہلکار کے خلاف مفت کھانے لے جانے کی شکایت موصول ہوئی تو محکمانہ کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :