Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا72واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا

جمعہ 13 جون 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا72واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گااس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے سلسلے میں اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی وی چینلز سے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات