دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 13 جون 2025 12:23

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 67 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 26 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل آمدایک لاکھ 71 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 71 ہزار 600 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 200 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 64 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار 900 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد ایک لاکھ 89 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 81 ہزار 900 کیوسک، چشمہ آمدایک لاکھ 86 ہزار 400 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 58 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 33 ہزار 700 کیوسک،گدو آمدایک لاکھ 24 ہزار 100 کیوسک او ر اخر اج 95 ہزار 400 کیوسک، سکھر آمد 88 ہزار کیوسک اور اخراج 40 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 60 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 900 کیوسک، تریموںآمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجندآمد 9 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1445.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.936 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1165.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.363 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔