
عالمی برادری کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت،عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیدیا
فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل ، دونوں ممالک کو بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہئے تاکہ مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے
فیصل علوی
جمعہ 13 جون 2025
12:32

(جاری ہے)
مختلف خطوں کے ممالک نے اس جارحیت کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے بھی اسرائیلی حملوں کو مشرق وسطیٰ میں ناپسندیدہ پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا بہتر راستہ ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر حملہ ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔متحدہ عرب امارات نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ یو اے ای نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کیلئے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کرے۔یو اے ای وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری خصوصاً اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔سلطنت عمان نے بھی اسرائیلی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمانی وزارت خارجہ نے حملوں کو خطرناک، غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایرانی تنصیبات پر حملہ یو این چارٹر کے منافی ہے اور اسرائیلی رویہ ناقابل قبول ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
-
کئی ممالک جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے بحران میں مبتلا
-
غزہ: مواصلاتی نظام منقطع، رابطوں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات
-
سمندروں پر یو این کانفرنس 800 سے زیادہ وعدوں کے ساتھ ختم
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی
-
پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت
-
دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے ہوئے
-
جوہری تنصیبات کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے، آئی اے ای اے چیف
-
پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟
-
خیبرپختونخواہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.