Live Updates

ایران پر حملے کے بعد اسرائیل کاملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ

جمعہ 13 جون 2025 12:57

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران پر فضائی حملے کیے ہیں اور کسی ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ممکنہ حملوں کے خدشے کے باعث سائرن بجائے جا رہے ہیں۔کاٹز کا کہنا تھا کہ "ایران پر پیشگی حملے کے بعد توقع ہے کہ اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس سے شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔"

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات