Live Updates

ایران امریکا جوہری مذاکرات غیریقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے، عمان

ایران پر حملے کے بعد بڑھتے تناو اور اس کے نتائج کا ذمے دار اسرائیل ہے،بیان

جمعہ 13 جون 2025 13:00

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران امریکا مذاکرات کے ثالث عمان نے اسرائیلی حملوں کولا پرواہی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مزاکرات غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عمانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملہ سفارتی حل کے لیے خطرہ ہے۔عمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے اسرائیلی حملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کیلیے بھی خطرہ ہے۔ایران پر حملے کے بعد بڑھتے تناو اور اس کے نتائج کا ذمے دار اسرائیل ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات