Live Updates

تلنگانہ میں ہندو تواتنظیموں کے ارکان کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

جمعہ 13 جون 2025 13:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں ہندو تو ا تنظیموں کے غنڈوں نے مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں 'جئے شری رام' کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غنڈوں نے مسلم نوجوانوں پر شہر کے کائیدرگام علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب حملہ کیاگیا، لاٹھیوں اور تلواروں سے لیس حملہ آوروں نے نہ صرف مسلم نوجوانوں کو مارا پیٹا بلکہ انہیں ہندو نعرہ ’جئے شری رام‘ لگانے پر بھی مجبور کیا۔

عینی شاہدین اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ہندوتوا کے ارکان آدھی رات کے وقت آئے ،انہوں نے مسلمان لڑکوں کو لاٹھیوں سے مارنا شروع کیا۔ایک زخمی مسلم نوجوان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے ہم سے 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے کو کہا ، جب ہم نے انکار کیا تو انہوں نے ہمیں وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ نوجوان نے کہا کہ میرا ایک دوست اب بھی ہسپتال میں ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات