دیر لوئر ، اے اے سی ریونیو کاحلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ تیمرگرہ بازار میں چھاپہ

جمعہ 13 جون 2025 16:58

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی آمین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے تحت، ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر محمد عارف خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ، فہیم اللہ نے محکمہ لائیو سٹاک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں کے ہمراہ تیمرگرہ اور وڈیگرام بازار میں مختلف دودھ اور دہی فروشوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تمام دوکانوں کے دودھ اور دہی میں کیمیکل اور پانی کی جانچ کی گئی۔ ساتھ ہی صفائی اور ستھرائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈ ضبط کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :