Live Updates

سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیمز ناگزیر ہیں‘سردار سلیم حیدر خان

پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں کی معافی کے لئے حکومت سے درخواست کریگی

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:35

سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیمز ناگزیر ہیں‘سردار سلیم حیدر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیمز ناگزیر ہیں،بھارتی آبی دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب کے ہزاروں گائوں سیلاب کی نزر ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں،مشکل کی گھڑی میں پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنمائوں کے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے لوگوں کے مال، مویشی اور زرعی اجناس پانی میں بہہ گئے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اتنے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں دیکھ کر افسردہ ہوئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس میں ریڈ کریسنٹ کے زریعے متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کہ وجہ سے پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں گائوں زیر آب آئے اورزرعی اجناس کو نقصان پہنچا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے ہمیں حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈیموں کے حق میں ہے،ڈیمز وقت کی اہم ضرورت ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں کی معافی کے لئے حکومت سے درخواست کرے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب کی اس صورتحال میں ہر قسم کی سیاست سے اجتناب کیا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات