گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتحریک تخفظ حقوق چترال کی وفدکی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 18:23

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتحریک تخفظ حقوق چترال کی وفدکی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےجمعیت علمائے اسلام کے راہنما، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر حاجی عبدالجلیل جان اور چترال سے رکن صوبائی اسمبلی عارفہ بی بی کی قیادت میں تحریک تحفظ حقوق چترال کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں اخونزادہ ساجد حسین ، اخونزادہ محمد علی حسین اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔

وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو علاقہ میں مواصلات کی سہولیات کی عدم موجودگی ، چترال اپر اور لوئر کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، عملہ اور جدید آلات کی فراہمی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پسماندہ اور نظر انداز شدہ علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کی کوشش کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی اور دیگر اراکین اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ اپر دیر اور چترال روڈ کو واخان بارڈر تک توسیع دی جائے گی جس سے اس علاقے میں معاشی ترقی کی نئے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے رکن اسمبلی عارفہ بی بی اور وفد کے دیگر اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ چترال کے مسائل کے حل کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔