تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیوسہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی‘پنجاب بارکونسل

جمعرات 11 ستمبر 2025 18:06

تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیوسہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی‘پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) پنجاب بار کونسل نے وکلا ء کو خبردار کیا ہے کہ کیو سہولت رجسٹریشن نہ کروانے والے وکلا آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیو سہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی بصورت دیگر وہ یکم نومبر کو ہونے والے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں صرف تین روز باقی ہیں اور اس سلسلے میں وکلا ء کی سہولت کے لیے اتوار کے روز بھی پنجاب بار کونسل کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ وکلا ء اپنی رجسٹریشن مکمل کرسکیں۔سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل نے کہا کہ جعلی وکلا ء سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ووٹر لسٹ کو شفاف بنانے کے لیے کیو سہولت رجسٹریشن متعارف کروائی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وکلا کو اپنے حق رائے دہی کے تحفظ کے لیے بروقت رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے جن میں صوبے بھر سے وکلا حصہ لیں گے۔