Live Updates

سعودی آئل کمپنی کی سیلاب متاثرین کیلئے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی امداد

پیٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد جاری رہے، سعودی سفیر

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:30

سعودی آئل کمپنی کی سیلاب متاثرین کیلئے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)سعودی آئل کمپنی وافی انرجی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بطور امداد 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل عطیہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب ہوئی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیٹرولیم مصنوعات کی یہ امداد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جاری امداد میں تعاون کے لیے یہ پیٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں، مشکل وقت میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔آئل عطیہ کرنے والی سعودی کمپنی وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ مشکل وقت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، تعاون جاری رکھیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات