حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات

جمعہ 13 جون 2025 17:17

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ایران نے حبیب اللہ سیاری کو نیا آرمی چیف اور محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا ۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری شہید ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ پر فوری طور پر امیر حبیب اللہ سیاری کو نیا عبوری آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔فضائی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے ان کی جگہ محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا کمانڈر تعینات کر دیا ہے۔