مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت

جمعہ 13 جون 2025 17:19

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، تنازعات کو حل کرنے اور زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ ایران پر گھناؤنا حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور تمام فریقین سے تناؤ کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ایران کے عوام اور درحقیقت عالمی برادری امن، سلامتی اور تعاون کے حامل مستقبل کے مستحق ہیں، ہم اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ تنازعات کو حل کرنے اور زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستے ہیں،ہمیں ایسے مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا جہاں تشدد کی ایسی کارروائیاں ماضی کی بات ہوں۔