Live Updates

پاکستان ریلوے کا 16 جون سے سیالکوٹ171اپ و /172ڈائون سیالکوٹ ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 13 جون 2025 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 16 جون2025 سے لاہور- وزیرآباد- لاہور براستہ نارووال،سیالکوٹ171اپ /172ڈائون سیالکوٹ ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق171 اپ ٹرین لاہورریلوے اسٹیشن سے صبح5بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر50 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی جبکہ172ڈائون وزیرآباد ریلوے اسٹیشن سے شام چار بجے روانہ ہو کر رات9بجکر50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز،ایک ٹی ایل وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی،شاہدرہ باغ،نارنگ منڈی،بدو ملہی، نارووال، قلعہ صوبھاسنگھ، پسرور، چونڈا، سیالکوٹ اور سمبڑیال اس کے سٹاپ ہوں گے۔ یہ ٹرین صرف افتتاح کے روز لاہور سے صبح 5 بجے کی بجائے دن 11 بجے روانہ ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات