ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 13 جون 2025 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمانڈر 87 ونگ محمد حنیف، ایس پی دکی عاصم شفیع، اسسٹنٹ کمشنر دکی ڈاکٹر عبد السلام ،آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، ممکنہ خطرات اور امن و امان سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گذشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، کوئلہ کان کمپنیوں کو جاری ہونے والی رہداریوں ،پرمٹس، افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں پیش رفت اور اداروں کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے مؤثر تبادلے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دکی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی روابط کو مزید بہتر بنائیں اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھیں۔