صوبے کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے ،بلوچستان میں قیام امن کے لئے اقدامات کر رہے ، وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:36

صوبے کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے ،بلوچستان میں قیام امن کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر کے ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے ۔جبکہ اسکے دیگر ساتھی مارے گئے ۔ یہ دہشتگرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ۔

د ہشتگردی کے لئے ا فغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے ، افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین کا دشتگردوں کے لئے استعمال روکنا ہو گا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا دہشتگردوں کو کسی صورت رعائت نہیں دی جائے گی ۔ انکے خلاف سخت فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے ۔ دہشتگرد معصوم لوگوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گذشتہ رات دہشتگردوں کے خلاف چاغی میں سیکیورتی فورسز نے اہم کارروائی کے دوران ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے ۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مکان کو محاصرے میں لیا ۔ جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ کا سلسلہ دوگھنٹے تک جاری رہا ۔ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دئیے ، جبکہ دیگر ساتھی مارے گئے ۔ مارے جانے والوں میں ایک زبیر نامی دہشتگرد بھی شامل تھا جو اہم تنصیبات کی ریکی کرتا تھا ۔ آپریشن کے دوران ایف سی کا ایک جوان زخمی ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد اہم تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا آپریشن میں زبیر نامی شخص اور اس کا ساتھی مارا گیا، اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ زبیر ایک وکیل تھا۔انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد زبیر عرف شاہ جی چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا تھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ زبیر عرف شاہ جی دالبدین میں بی ایل اے کے لیے دہشتگرد بھی بھرتی کرتا تھا۔

انہوں نے کہا دہشتگردوں نے ’ براس ’ کے نام سے ایک تنظیم بنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو بلوچستان میں ایک پروفیسر کی جانب سے دہشتگرد حملے کا منصوبہ تھا، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، مگر سیکیورٹی فورسز نے ان کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیکیورٹی فورسز کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، نوجوانوں کو انتہاپسند ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ کو پکڑنا فورسز کی اہم کامیابی ہے، فورسز نے دہشت گردوں کے کئی منصوبوں کو بروقت ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردوں کو ریاست مخالف بیانیہ نہیں بنانے دیں گے ۔

انہوں نے کہا دہشتگرد ا افغانستان سے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں ۔ افغان حکومت پنی سرزمین کو دہشتگردی کے لئے استعما ل نہ ہونے دے ۔ انہوں نے کہا بھارت ایجنسی را پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ یہ را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ ہے ۔ اور اس جنگ کے لئے افغان سر زمین کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں کی کمیونیکیشن کو روکنا ضروری ہے ۔ دہشتگردوں کو ہمارے قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی اداروں کی حکمت عملی کا علم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا انتہا پسند نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ والدین اپنے بچوں کو دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ماہرنگ بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر رہی ہے ۔