Live Updates

پاکستان کا آسٹریا کے سیکنڈری سکول میں المناک فائرنگ پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 13 جون 2025 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان نے آسٹریا کے ایک سیکنڈری سکول میں فائرنگ کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات