پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت

ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، بیان

جمعہ 13 جون 2025 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔وزارت خارجہ کے مطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔