جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

قہر کی گرمی میں کئی کئی گھنٹوں بلاجواز غیر اعلانیہ بجلی بند کی جارہی ہے ایس یو پی

جمعہ 13 جون 2025 20:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ،قہر کی گرمی میں کئی کئی گھنٹوں بلاجواز غیر اعلانیہ بجلی بند کی جارہی ہے ایس یو پی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں قہر کی گرمی کے باوجود سیپکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے فدالکھن،حمید سندھی شارخ شیخ ،سلیم پہنور کی قیادت میں شہید اللہ بخش پارک سے احتجاجی جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے دہرنا دیا گیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قیامت خیز گرمی میں سیپکو کی جانب سے رلیف دینے کے بجائے بلاجواز غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے شہر کے مختلف علاقوںکی بجلی بند کی جارہی ہے جو کہ زیادتی ہے بجلی چوری میں سیپکو عملہ خود ملوث ہے فیڈر س پرائیوٹ الیکٹریشن کو ٹھیکے پر دئے گئے ہیں جو شہریوں سے ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کرتے ہیںپولیس اور رینجرس کو سیپکو عملے کے پرائیوٹ الیکٹریشن کے خلاف کاروائی کرنا چاہئے ناکہ شہریوںکو انہوں نے وزیر پانی و بجلی اویس لغاری سے جیکب آباد میں بدترین لوڈٖشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔