Live Updates

سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

جمعہ 13 جون 2025 21:01

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ گھناونے حملے ناقابلِ قبول ہیں، اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات