Live Updates

ایران پر اسرائیلی جارحیت شرمناک فعل ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے،خواجہ سلمان صدیق

جمعہ 13 جون 2025 21:10

ایران پر اسرائیلی جارحیت شرمناک فعل ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے،خواجہ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سنیئرنائب صدر حاجی بابرعلی قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئرنائب صدر حاجی ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران پر اسرائیلی جارحیت شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر صیہونی قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا ہو گا،جو مسلم امہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملہ میں چھ سائنسدانوں سمیت تین اہم کمانڈرز اور شہریوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،ایران نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا آج اس مشکل وقت میں ہمیں بھی ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیئے، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات