Live Updates

سندھ حکومت نے نئے مالی سال مالی سال 26-2025کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیئے 1018 ارب روپے مختص کردیئے

جمعہ 13 جون 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سندھ حکومت نے نئے مالی سال مالی سال 26-2025کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیئے 1018 ارب روپے مختص کیے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت صوبے میں بحالی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سماجی بہبود اور پائیدار ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

صوبائی اے ڈی پی کا حجم 520 ارب روپے مقرر کیے ہیں۔ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے ہیں۔غیر ملکی منصوبہ جاتی معاونت کی مد میں 366.72 ارب روپے رکھے گئے۔وفاقی پی ایس ڈی پی گرانٹس کی مد میں 76.28 ارب روپے کی شمولیت ہوگی۔صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی تعداد 3642 ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہجاری منصوبوں پر 400.5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 119.5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔نئے منصوبوں کے لیے 17.4 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔تعلیم کے شعبے کے لیے 102.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔صحت کے شعبے میں 45.4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔آبپاشی کے منصوبوں کے لیے 84 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔زراعت، لائیو اسٹاک اور فشریز کے لیے 22.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بلدیاتی حکومت کے لیے 132 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ورکس اینڈ سروسز کی مد میں 143 ارب روپے مختص کئے ہیں۔توانائی منصوبوں (تھر کول، قابل تجدید) کے لیے 36.3 ارب روپے رکھے گئے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے لیے 59.7 ارب روپے مختص کیے ہیں۔سیلاب متاثرین کے لیے 400,000 سے زائد گھر مکمل کیے گئے اور مزید تعمیر ہو رہے ہیں۔پچھلے مالی سال میں 1460 منصوبے مکمل کیے گئے۔مجموعی ترقیاتی اخراجات 468 ارب روپے تک پہنچے، جن میں سے 73 فیصد فنڈز کا مثر استعمال کیا گیا۔

بجٹ میں غربت کے خاتمے، صاف پانی کی فراہمی اور گرین انرجی کو ترجیح دی گئی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ترقیاتی حکمتِ عملی کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل پر 80 فیصد بجٹ مختص کیا ہے۔نئے منصوبوں کے لیے 20 فیصد بجٹ رکھا گیا یے۔مالی اخراجات کی سخت حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں، وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ جون 2025 میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی تاکہ تسلسل قائم رہے۔

سیلاب زدگان کی بحالی، توانائی، کراچی کے منصوبوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو ترجیح دی ہے۔سیلاب سے متاثرہ اسکولوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی تاکہ تعلیم تک رسائی بہتر ہو۔صحت کی سہولیات کو جدید بنانا ہے تاکہ سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کو فروغ دیا جائے گا اور آبپاشی نظام کی بحالی کی جائے گی۔صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی کی جائے گی تاکہ عوامی صحت بہتر ہو۔

کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ، سڑکوں کی بہتری، شہری انفراسٹرکچر اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔صوبے بھر میں گرین انرجی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا نفاذ کیا جائے گا۔غذائی امداد، کمیونٹی انفراسٹرکچر اور کم لاگت رہائشی منصوبوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات